یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

جمعرات, 02 جون 2016 17:08

لاس اینجلس: امریکا کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس میں واقع یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ لاس اینجلس پولیس چیف کے مطابق مرنے والے دونوں افراد مرد ہیں تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

خبر ایجنسی کےمطابق یونیورسٹی میں فائرنگ کے وقت ہزاروں افراد موجود تھے جس سے  وہاں بھگدڑ مچ گئی جب کہ فائرنگ میں ملوث کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ پولیس نے شہر میں الرٹ جاری کرتے ہوئے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Read 313 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto