سام سنگ نے سب سے مضبوط فون متعارف کرا دیا

جمعرات, 09 جون 2016 17:05

سام سنگ نے اپنا سب سے سخت جان اسمارٹ فون گلیکسی ایس 7 ایکٹیو متعارف کرا دیا جب کہ اس کی خاص بات یہ ہے کہ گرنے پر یہ فون نہ ہی ٹوٹے گا اور پانی بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

سام سنگ نے اپنا مضبوط ترین امیدوار گلیکسی ایس 7 ایکٹیو بلآخر میدان میں اتار ہی دیا۔ کافی عرصے سے اس فون کے دلچسپ فیچرز کے حوالے سے پیشگوئیاں جاری تھیں جن کی اب تصدیق ہو گئی ہے۔ سام سنگ کے مطابق یہ اسمارٹ فون 5 فٹ کی بلندی سے گرنے پر بھی ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہے گا۔ ٹوٹنے سے بچانے کے لیے اس فون کے گرد ربر کا کور استعمال کیا گیا ہے جب کہ اسے واٹر پروف بھی بنایا گیا ہے۔ گہرے پانی میں 30 منٹ تک رہنے کے باوجود بھی یہ فون خراب نہیں ہو گا۔

ماہرین کے مطابق اس فون کو بیچنے کے لیے اس کے 2 فیچرز ہی کافی ہیں تاہم سام سنگ نے اس فون کو ہارڈویئر کے حوالے سے بھی شاندار خصوصیات سے نوازہ ہے۔ گلیکسی ایس 7 ایکٹیو کی اسکرین 5.1 انچ پر مشتمل ہے، اس میں 4 جی بی ریم جب کہ 32 جی بی روم موجود ہے۔ گلیکسی ایس 7 میں موجود 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے مقابلے میں گلیکسی ایس 7 ایکٹیو میں 4000 ایم اے ایچ کی شاندار بیٹری موجود ہے۔ اس میں سامنے کی جانب 12 میگا پکسلز جب کہ پیچھے کی جانب 5 میگا پکلسز کا کیمرہ نصب کیا گیا ہے۔

آپریٹنگ سسٹم کے طور پر اس میں اینڈروئیڈ کا تازہ ترین ورژن 6.0.1 مارش میلو موجود ہے جب کہ اسے 750 ڈالر کی قیمت میں 10 جون کو فی الحال صرف امریکہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

Read 609 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto