'اپنی فتح محمد علی کلے کے نام کرتا ہوں

پیر, 13 جون 2016 18:15

لوئس ہملٹن نے اپنی فتح حال ہی وفات پانے والے عظیم باکسر محمد علی کلے کا نام کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد علی کلے نے مجھے ہمیشہ بہت متاثر کیا، میں یہ فتح محمد علی اور ان کے اہلخانہ نام کرنے کے قابل بننے پر بہت خوش ہوں۔

برطانوی ریسر اب چیمپئن شپ میں صف اول پر موجود اپنی ہی مرسڈیز ٹیم کے نیکو روز برگ سے محض نو پوائنٹس پیچھے ہیں جو پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

چند سال قبل محمد علی سے ملاقات کا شرف حاصل کرنے والے ہملٹن نے بتایا کہ مونٹریال میں آخری 15 لیپس کے دوران وہ مستقل محمد علی کے بارے میں سوچ رہے تھے۔

'میں ڈرائیونگ کر رہا تھا اور ان کے بارے میں سوچ رہا تھا اور سوچ رہا تھا کہ شاید وہ یہ ریس دیکھ رہے ہوں، مجھے نہیں معلوم'۔

دفاعی چیمپیئن ہملٹن نے امریکی باکسر کو ایک انوکھی اور مثالی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان جیسا کردار اور کوئی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ محمد علی کے اعتماد اور کرشماتی شخصیت کے ساتھ ساتھ حریف کو ہرانے اور چکمہ دینے صلاحیت کے بھی دلدادہ تھے۔

31 سالہ لوئس ہملٹن نے مزید بتایا کہ وہ جب بڑے ہو رہے تھے تو محمد علی کلے جیسا بننا چاہتے تھے، رنگ و نسل کی بنیاد پر ہم ایک جیسے پس منظر آئے تھے لہٰذا وہی تھے جن پر میری نظریں مرکوز تھیں۔

عالمی شہرت یافتہ باکسر اور سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن محمد علی 74 برس کی عمر میں جان کی بازی ہارگئے۔

وہ سانس کی تکلیف کی وجہ سے امریکی شہر فینکس کے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ چار جون کو دم توڑ گئے۔

Read 365 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto