افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کو کردار ادا کرنا ہوگا،

پیر, 04 جولائی 2016 02:50

امریکی سینیٹر جان مکین نے کہا ہےکہ امریکا پاکستان کو بہت اہمیت دیتا ہے، خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، افغانستان میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات میں چار رکنی امریکی وفد کے قائد جان مکین کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے نزدیک اہمیت کا حامل ملک ہے، خطے میں امن قائم کرنے میں پاکستان کی قربانیوں کے معترف ہیں، چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن قائم ہو اس کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی ہے۔

جان مکین کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بدلتی ہوئی اور خراب صورتحال سے آگاہ ہیں اور افغانستان کی خراب صورتحال پر پاکستان کا موقف بالکل درست ہے ، خطے میں امن کے لیے دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف اپنا کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو مختلف تناظر میں دیکھتے ہیں، پاکستان سے تعلقات انتہائی اہم، آزادانہ اور مختلف نوعیت کے ہی۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکی وفد سے بات چیت مثبت رہی،ہم نے امریکی وفد کے سامنے ایف سولہ طیاروں کے حصول پرموقف پیش کیا،افغان سرحد پر بہتر انتظامات کے امور بھی زیر غور آئے، پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے پرعزم ہے،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکی وفد نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور وہاں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Read 488 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto