آپ کو میچ جیتنے کی خوشی ہوئی یا پھر وہاب ریاض کا کیچ پکڑنے کی؟ احمد شہز اد کا خوبصورت جواب

ہفتہ, 20 فروری 2016 16:14

دبئی : پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) اپنی تمام تر رنگینیوں اور کامیابیوں کے ساتھ اختتام کی جانب گامزن ہے۔ ٹورنامنٹ کے درمیان جہاں کئی سنسنی خیز مقابلے ہوئے وہیں کئی کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی لیکن احمد شہزاد اور وہاب ریاض کی تکرار سے سب ہی محظوظ ہوئے جس کے بعد ایک میچ میں احمد شہزاد نے وہاب ریاض کا کیچ پکڑ کر بدلہ بھی لے لیا۔ 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز یہ میچ جیت گئی جس کے بعد احمد شہزاد پریس کانفرنس کیلئے آئے تو صحافی نے ان سے سوال کر ڈالا کہ آپ کو سب سے زیادہ خوشی کس بات کی ہوئی، وہاب ریاض کا کیچ پکڑنے کی یا پھر میچ جیتنے کی جس پر صحافیوں سمیت احمد شہزاد بھی قہقہہ لگائے بغیر نہ رہ سکے اور انتہائی خوبصورتی سے جواب دیا کہ ”دونوں“۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ آپ اس واقعے کو کس طرح لے رہے ہیں جس پر احمد شہزاد نے کہا کہ وہ ایسے شخص نہیں ہیں جو کسی بات کو دل میں رکھیں۔ گراﺅنڈ میں بہت کچھ ہوتا ہے اور وہیں ختم بھی ہو جاتا ہے۔ 
واضح رہے کہ پشاور زلمے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان گزشتہ روز سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس میں گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 133 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پشاور زلمے کی ٹیم بھی لڑکھڑا گئی۔ میچ کے آخری مرحلے میں ڈیرن سیمی آﺅٹ ہوئے تو گلیڈی ایٹرز کو جیت یقینی نظر آنے لگی لیکن وہاب ریاض نے عمدہ بیٹنگ کر کے اپنی ٹیم کی امید دوبارہ زندہ کر دی اور میچ ایک بار پھر انتہائی سنسنی خیز ہو گیا۔ وہاب ریاض نے ایک اونچا شاٹ کھیلا جو سیدھا احمد شہزاد کی جانب گیا جنہوں نے کوئی غلطی کی گنجائش نہ کی اور کیچ بلکہ ”میچ“ پکڑ کر بدلہ لے لیا اور ان کی خوشی دیدنی تھی۔

Read 651 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto