کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لئے میدان سج گیا

جمعہ, 19 مئی 2017 14:11

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لئے میدان سج گیا ہے، جلسے سے پی ٹی آئی کےسربراہ عمران خان اوردیگر رہنماء خطاب کریں گے۔ پی ٹی آئی کے جلسہ کے لئے ایوب اسٹیڈیم کے نواب نوروز خان فٹبال گراؤنڈ میں میدان سجایا دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کاجلسہ پروگرام کے مطابق سہ پہر تین بجےمنعقد ہوگا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جلسہ کے لئے فٹبال گراؤنڈ میں تقریباً25ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں، گراؤنڈ کےوی آئی پی انکلوژرمیں پارٹی قائدین کی نشستیں بھی لگادی گئی ہیں۔ گراؤنڈ کےپویلین میں خواتین کےلئےعلیحدہ انکلوژرقائم کیاگیاہے جہاں تقریباً 500خواتین کی بیٹھنےکی جگہ ہے، فٹبال گراؤنڈ میں عمران خان اوردیگرقائدین کے تصویروں والے پوسٹرز کے علاوہ فٹبال گراؤنڈ کےاندر اور باہر پارٹی قائدین کے لئے خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔جلسہ گاہ کےاندراورباہر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Read 222 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto