نادرا حکام قائم کی گئی بلاک شناختی کارڈوں کی کمیٹیوں کو فعال کریں، پشتونخوا میپ

پیر, 12 جون 2017 03:07

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے نادرا حکام ضلعی سطح پر قائم کی گئی بلاک شناختی کارڈوں کی کمیٹیوں کو فعال کرنے اور ہر مہینے ان کے اجلاسوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات کریں۔ جو بلاک شناختی کارڈز کو کھول دیئے گئے ہیں، انہیں متعلقہ افراد کو جاری کیا جائے۔ جنوبی پشتونخوا سمیت ملک بھر میں تمام عوام بالخصوص پشتونوں کے بہت بڑی تعداد میں شناختی کارڈز بلاک ہیں۔ ان بلاک شناختی کارڈز کو کھولنے کیلئے پشتونخوامیپ کی قیادت، رہنماؤں، منتخب نمائندوں اور کارکنوں نے مسلسل جدوجہد کی۔ ملک کے تمام اہم فورم پر عوام کو درپیش اس اہم بنیادی مسئلے کو بروقت مستقل بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیتے رہے، اب جبکہ پارلیمانی کمیٹی اور وزارت داخلہ کی جانب سے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، تو مختلف اضلاع میں ان کمیٹیوں نے اپنا کام شروع نہیں کیا ہے۔ کچھ اضلاع میں یہ کام شروع ہونے کے باوجود سست روی کا شکار ہے۔ لٰہذا ان کمیٹیوں کے ہر مہینے کم سے کم دو اجلاس بروقت منعقد کرنے اور ہر اجلاس کی تاریخ ایک ہفتہ قبل پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں اعلان کرکے عوام کو باخبر کیا جائے، تاکہ عوام کمیٹیوں کے اجلاس کے دن کیلئے اپنی اسناد کے ساتھ تیاری کرسکیں اور واضح شیڈول ترتیب دیکر اس پر تسلسل کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے، تاکہ بلاک شناختی کارڈز کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جاسکے۔

Read 447 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto