گلگت بلتستان، بجلی کے بل نہ دینے والے بڑے مگر مچھوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

منگل, 08 اگست 2017 20:11

گلگت :حکمہ برقیات گلگت بلتستان نے صوبے بھر میں بجلی کے بلات ادا نہ کرنے والے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی فہرست مرتب کی ہے ۔ گلگت بلتستان کے ساتوں اضلاع میں پہلے دس ڈیفاٹرز کی فہرست تیاری کر کے کسی بھی وقت ان ڈیفالٹرز کے خلاف کاروائی کا امکان ہے۔

محکمہ برقیات ذرائع کے مطابق ضلع گلگت، سکرود، غذر، ہنزہ نگر، استور، دیامر اور گانچھے میں سب سے زیادہ بقایہ جات والے سرکاری اداروں میں چیف سکرٹیری ہاوس اورآفس، ڈی سی آفس، وزیراعلیٰ سکرٹیریٹ، جی بی اسمبلی، اور دیگر سرکاری دفاتر شامل ہیں، جبکہ غیر سرکاری و تجارتی شعبے میں بھی کروڑوں کے بقایہ جات واجب الادا ہیں۔

ذرائع کے مطابق دس بڑے نادہندہ گورنمنٹ اداروں کے بقایہ جات گیارہ کروڑ ستتر لاکھ اٹھاسی ہزاربیاسی روپے (11،77،8882) کے لگ بھگ، جبکہ پرائیویٹ اداروں کے بقایہ جات ستاسٹھ لاکھ چودہ ہزار ایک سو چونتیس(67،14،134) روپے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان بڑے مگر مچھوں کے خلاف گھیرہ تنگ کیا جارہا ہے۔ اور بہت جلد ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

Read 306 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto