پاکستان کا ایجنٹ ہوں، آئی ایس آئی پرفخرہے، پاکستانی ہائی کمشنر

بدھ, 09 مارچ 2016 13:30

بھارت میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنرعبدالباسط نے کہا ہےکہ کوئی انہیں آئی ایس آئی کا ایجنٹ سمجھتا ہے تو سمجھا کرے انہیں اس کی پرواہ نہیں، وہ بھارت میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں اورانہیں آئی ایس آئی پر فخرہے۔

نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے بھارتی میڈیا کوانٹرویومیں کہا کہ پاکستان کا ایجنٹ ہوں، آئی ایس آئی پاکستان کی ایجنسی ہے جس پرفخر ہے۔

انہوں نے کہ پٹھان کوٹ واقعہ پربھارت کے فراہم کردہ ثبوتوں کی بنیاد پرایف آئی آردرج کی، پٹھان کوٹ واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لئے بھارتی حکومت کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔

عبدالباسط کا کہنا تھا مسئلہ کشمیرمقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجرثابت ہوگا

Read 305 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto