امریکی قونصل خانے کے تحت نوجوانوں کیلیے انگریزی کی تربیت کا منصوبہ

ہفتہ, 26 مارچ 2016 17:35

امریکی قونصل خانے کے زیر اہتمام نوجوانوں کیلیے انگریزی کی تربیت کے منصوبے ’انگلش ورکس‘کے فارغ التحصیل طلبا کیلیے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے شرکت کی۔

منصوبے کے تحت کم آمدنی والے علاقوں سے تعلق رکھنے والے 150نوجوانوں کو6 مہینے تک انگریزی گرامر ،انگریزی لکھنے اورد فتری انگریزی کے استعمال کی تربیت دی گئی۔

اس موقع پر منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل برائن ہیتھ نے تربیت مکمل کرنے والے طلبا کی کوششوںکو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی وہ سیکھنے کا عمل جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کامیابی کیلیے ہمت اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے اورانھیں امید ہے کہ یہ نوجوان مستقبل میں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں گے۔

قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ تربیت حاصل کرنے والے نوجوان انگریزی کی صلاحیت حاصل کرنے کے بعد اپنے اور اپنے اہل خانہ کا مستقبل بہتر بنا سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تربیت یافتہ افرادی قوت پاکستان کی معاشی ترقی کی ضامن ہے۔برائن ہیتھ نے کہا کہ ان نوجوانوں کے مستقبل میں سرمایہ کاری کر کے امریکی حکومت دراصل پاکستان کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

’انگلش ورکس‘ منصوبے کے تحت18سے 25سال کے نوجوانوں کو پیشہ ورآنہ اور دفتری انگریزی کی تربیت دی جاتی ہے۔ منصوبے میں پاکستان بھر سے 400نوجوان شریک ہیں جن کیلیےکلاس روم میں تربیت کے ساتھ ساتھ ملازمت کے انٹرویوزاورسی وی لکھنے پر سیمینارز، ورکشاپس اور مذاکرے منعقد کیے جاتے ہیں

Read 144 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto