پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے، عالمی بینک کا انتباہ

جمعہ, 29 اپریل 2016 12:55

عالمی بینک نے انتباہ جاری کیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کافی عرصے سے افراط زر کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں ہے مگر آئندہ مالی سال اس میں اضافے کا خدشہ ہے۔عالمی بینک کے مطابق پاکستانی معیشت میں بہتری کی وجہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور ترسیلات زر میں اضافہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم یہ اضافہ معمولی ہے۔عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ چین میں جاری معاشی سست روی اور خلیجی ممالک کے معاشی بحران کے باعث پاکستانی معیشت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس سے آئندہ مالی سال میں مہنگائی بڑھے گی۔

Read 478 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto