ہمارے پڑوس میں ایک حاکمانہ اورجابرانہ سوچ مستحکم ہورہی ہے، سربراہ پاک بحریہ

جمعہ, 13 مئی 2016 21:22

اسلام آباد: چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پڑوس میں ایک حاکمانہ اور جابرانہ سوچ مستحکم ہورہی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیوی وار کالج لاہورکے 45 ویں پی این ا سٹاف کورس کے کانووکیشن میں نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پاک بحریہ، پاک آرمی اورایئر فورس کے علاوہ دوست ممالک کے آفیسرزکو واراسٹڈیزمیں ماسٹرزڈگریاں تفویض کی گئیں۔

نیول چیف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پڑوس میں ایک حاکمانہ اورجابرانہ سوچ مستحکم ہورہی ہے لیکن ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات  نظراندازنہیں کرسکتے ہیں۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ آفیسرز فیصلہ سازی کے عمل میں مثبت کردارادا کریں جب کہ ناقابل تسخیر دفاع کو یقینی بنانے کے لئے دستیاب وسائل سے بھرپورفائدہ اٹھانا چاہیئے۔

Read 351 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto