حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم دراصل کالا دھن سفید کرنے کی اجازت دی ہے :چیئرمین پاکستان تحریک

جمعہ, 22 جنوری 2016 14:13

اگرٹیکس کا دائرہ کار بڑھانا ہے تو شریف برادران کو خود مثال بننا ہوگا :عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد۔چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی سکیم سے کالا دھن سفید کرنے کی اجازت دی گئی ، نواز شریف کو ٹیکس BASE بڑھانے کے لیے خود مثال بننا ہوگا۔ عمران خان نے سماجی میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم ایمانداری پر ٹیکس کے برابر ہے جس سے ٹیکس چوروں کو کالا دھن سفید کرنے کی اجازت دی گئی۔ کپتان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کو ٹیکس Base بڑھانے کے لیے خود مثال بننا ہوگا۔ انہیں اپنے اور خاندان کے اندرون اور بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنا ہونگے۔ عمران خان نے لکھا کہ ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لیے ایف بی آر کو خودمختار کرنا ہو گا۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی نجکاری پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اداروں میں نااہل لوگوں کے بیٹھنے کی وجہ سے اصلاحات نہیں لائی جا سکیں۔ ملکی اداروں کو شفافیت کے بغیر کاروباری اداروں کو بیچ دیا جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم کو باچا خان سانحے کے فوری بعد وطن واپس آنا چاہئے تھا۔ پوری قوم پروفیسر حامد کی شہادت کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے باچا خان یونیورسٹی میں اپنی پسٹل سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے طلباءکا دفاع کیا۔

Read 196 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto