وزیراعظم بن علی یلدرم حکمران جماعت کے چئیرمین منتخب

پیر, 23 مئی 2016 11:03

ترکی میں حکمران جماعت فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی نےبن علی یلدرم کونیا پارٹی چیئرمین منتخب کرلیا،یلدرم نےملک میں صدارتی نظام کومضبوط کرنے کاعندیادے دیا.

تفصیلات کے مطابق ترک حکمران جماعت کے نومنتخب چیئرمین اور ملک کے وزیراعظم کاکہناہےکہ ملک میں صدارتی نظام کی جانب بڑھنےکاوقت آگیاہے.وزیراعظم بن علی یلدرم نےنیاآئین اپنانے پرزوردیا.

وزیراعظم بن علی یلدرم کایورپی یونین کی رکنیت سےمتعلق کہناتھاکہ ترکی کومکمل رکنیت دینے سےمتعلق کنفیوژن اورپناہ گزینوں کےمسئلےکوختم ہوناچاہیے۔

انکامزید کہناتھاکہ وقت آگیاہےکہ ترک یہ جانیں کہ یورپی یونین ترکی سےمتعلق کیا سوچتی ہے.

چیئرمین فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی بن علی یلدرم نےکرد ملیشیا اور داعش کے خلاف لڑائی کو بھی جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ رجب طیب ارگان کی جانب سے ترکی کی سیاسی منظرنامے کو صدراتی نظام میں تبدیل کرنے کے لئے مہم چلائی جارہی ہے،جبکہ رواں ماہ داؤد اوغلو نے صدر اردگان سے اختلافات کے بعد وزیر اعظم کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا

Read 291 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto