کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا : شاہ محمود قریشی

بدھ, 01 جون 2016 15:39

کراچی :تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ پاناما لیکس کی تحقیقات میں وکلا اپوزیشن کا ساتھ دیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی بارایسوسی ایشن سے خطاب میں تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاناما لیکس نے حکمرانوں کے چہروں سے نقاب ہٹا دیا۔ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، اس لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں نے ادارے تباہ کر دیے۔ شاید ہی کوئی ادارہ ایسا ہو جو درست انداز میں کام کررہا ہو، طرز حکمرانی اور نظام کو ازسرنو دیکھنا ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے اقتصادی راہداری کو گیم چینجر قرار دیدیا اور کہا سی پیک پاکستان سمیت خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرےگا۔

Read 379 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto