مایہ نازمزاحیہ فنکار"ننھا" کو مداحوں سے بچھڑے 30 برس بیت گئے

جمعرات, 02 جون 2016 16:17

لاہور: پاکستانی فلموں اور ڈرامہ کے معروف مزاحیہ اداکار رفیع خاور المعروف ننھا کومداحوں سے بچھڑے 30 برس بیت گئے لیکن ان کی لازوال اداکاری آج بھی مداحوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔

1942 میں ساہیوال میں پیدا ہونے والے رفیع خاورعرف ننھا نے فلمی کیرئیرکا آغاز1966 میں فلم ’’وطن کا سپاہی‘‘ سے کیا تھا لیکن ان کو 1975 میں فلم ’’نوکر‘‘ سے شہرت ملی۔ 1981 کی سپرہٹ فلم ’’سالا صاحب‘‘ کے مرکزی کردار نے ننھا کوعلی اعجازکے ساتھ ایکشن فلموں کے عروج کے دورمیں ہلکی پھلکی مزاحیہ فلموں کی صورت میں مبتادل تفریح کا ذریعہ بنا دیا تھا جب کہ ان کی دیگر یادگار فلموں میں سوہرا تے جوائی، نوکر تے مالک، نمک حلال، تیری میری اک مرضی، مہندی اوردیگر قابل ذکرہیں جب کہ ننھا کی مزاحیہ اداکاری نے ٹی وی ڈرامہ ’’الف نون ‘‘ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ مکالموں کے ساتھ ساتھ جسمانی ہئیت اورتاثرات سے مزاح پیدا کرنے کے فن میں اداکار ننھا کا ایسا کمال تھا جس کےباعث وہ 70 کی دہائی میں پاکستانی سلور اسکرین کا لازمی کردار بنے رہے۔

ننھا اوررنگیلا کی فلمی جوڑی کو شائقین نے بے پناہ پزیرائی بخشی جبکہ فلمی ہیروئن میں ممتاز، انجمن، مسرت شاہین، رانی، دردانہ رحمان اور نازلی پسند کی جاتی تھیں۔ ننھا کی بطور ہیرو اورکامیڈین سب سے زیادہ پسند کی جانی والی جوڑی نازلی کے ساتھ تھی۔ اداکارہ نازلی سے عشق میں ناکامی ننھا کی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی میں مشکلات کا باعث بنی، اسی غم کے سائے میں ننھا نے 2 جون 1986 کی رات خاموشی سے موت کو گلے لگا لیا۔ ننھا نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں فلمی دنیا میں ایک اہم مقام حاصل کیا جو کہ فلم بینوں کوہمیشہ یاد رہے گا۔

 

Read 505 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto