شجاع آباد میں قانون کے رکھوالے پر طاقت کا نشہ چڑھ گیا

جمعہ, 03 جون 2016 16:14

صفدر کی بائیک غلطی سے پولیس اہلکار سے ٹکرا گئی جس پر طاقت کے نشے میں چور پولیس اہلکار نے صفدر کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

شجاع آباد : شجاع آباد میں قانون کے رکھوالے پر طاقت کا نشہ چڑھ گیا ، پولیس اہلکار نے موٹر سائیکل ٹکرانے پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا دیا ۔ شجاع آباد میں قانون کا رکھوالا آپے سے باہر طاقت کے نشے میں پاگل ہوگیا ، سڑک پر ہی عدالت لگالی ۔ شہری صفدر موٹر سائیکل پر دو خواتین کے ساتھ جارہا تھا کہ اس کی بائیک پولیس والے کی بائیک سے ٹکرا گئی جس پر اس کا میٹر شارٹ ہوگیا اور اس نے شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنادیا ۔ شہری نے منت سماجت کی لیکن پولیس والے کو ذرا دیا نہ آئی ۔ شہری صفدر کا کہنا تھا کہ غلطی پولیس والے کی تھی پھر بھی اس نے تشدد کیا ۔ لوگ کچھ دیر تک تماشا دیکھتے رہے پھر بیچ بچاؤ کرانے کیلئے میدان میں آئے اور شہری کی جان چھڑائی

 

Read 402 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto