یورو کپ 2016، افتتاحی میچ میں فرانس نے رومانیہ کو ہرا دیا

ہفتہ, 11 جون 2016 14:49

میزبان ٹیم نے یورو فٹبال کپ کا فاتحانہ آغاز کردیا، میزبان فرانس نے افتتاحی میچ میں رومانیہ کو شکست دے دی۔

گزشتہ روز پیرس کے اسٹیڈیم فرانس میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں رومانیہ اور فرانس مد مقابل آئے، کھیل کا آغاز ہوا تو پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ دوسرے ہاف میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا, ستاون ویں منٹ میں فرانس نے برتری حاصل کی جسے رومانیہ نے کچھ دیر میں برابر کردیا

کھیل کے آخری لمحات میں فرانس نے دوسرا اور فیصلہ کن گول کرکے میچ جیت لیا

فرانس کی کامیابی میں فٹبالر ڈمیٹری پیٹ کے گول نے اہم کردار ادا کیا، کامیابی کے بعد فرانسیسی کوچ ڈی ڈائر دسچیمپس نے کہا کہ کامیابی کے لیے پہلا میچ جیتنا اچھا ہے۔

حکومت نے یورو فٹبال کپ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں جبکہ ایک ماہ تک جاری رہنے والے مقابلوں کی سکیورٹی کے لیے 90 ہزار پولیس اور سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں

Read 224 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto