انگلینڈ کے ڈومیسٹک میچ میں پوری ٹیم ہی 0 پر آﺅٹ ہو گئی

ہفتہ, 13 فروری 2016 17:34

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ کی تاریخ میں یوں تو بہت سے ریکارڈز بنتے اور ٹوٹتے ہیں لیکن کچھ ریکارڈز ایسے بھی ہیں جو سالہا سال نہیں ٹوٹتے اور کوئی ٹیم انہیں توڑنا بھی نہیں چاہتی لیکن ایسا ہی ایک ریکارڈ انگلینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم نے ایک انڈور میچ میں اپنے نام کیا جس پر یقین کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہی ہے۔

کسی بھی میچ میں بغیر سکور کئے کھلاڑی کا آﺅٹ ہونا تو کوئی بڑی بات نہیں لیکن اگر پوری ٹیم ہی 0 پر آﺅٹ ہو جائے تو اسے معجزہ ہی کہا جا سکتا ہے اور کوئی اس پر یقین بھی نہیں کر سکتا حتیٰ کہ یہ میچ کھیلنے والی ٹیم بھی یقین نہ کر پائی کہ انہوں نے مخالفین کو 0 پر ہی آﺅٹ کر دیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی ”National Six-a-Side Championship“ کے فائنل میچ میں کرائسٹ چرچ یونیورسٹی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 120 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بیپ شیلڈ کی ٹیم میدان میں آئی تو تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر گئی اور پوری ٹیم صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے اور اس طرح کرائسٹ چرچ یونیورسٹی کی ٹیم نے یہ میچ جیت کر چیمپئن شپ بھی اپنے نام کر لی۔

کرائسٹ چرچ کے سپنر مائیک روز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ” ایمانداری کی بات تو یہ ہے کہ ہمیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا ۔ کسی بھی ٹیم کو 0 پر آﺅٹ کر دینا ناقابل یقین ہی ہے ، خاص طور پر ایک انڈور میچ کے دوران ایسا ہونا تو واقعی معجزہ ہے“۔

Read 167 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto