مردم شماری ملتوی نہیں کی گئی ، حتمی فیصلہ 25مارچ کوہوگا، سب فوج کی نگرانی میں مردم شماری چاہتے ہیں:قائم علی شاہ

منگل, 01 مارچ 2016 16:18

کراچی :  وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والی مردم شماری ملتوی نہیں کی گئی بلکہ 25 مارچ کو وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مردم شماری کے انعقاد کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے بتایا کہ مردم شماری کیلے 3 لاکھ فوجی جوانوں کی ضرورت ہے تاہم ضرب عضب کے باعث پاک آرمی صرف 1لاکھ اہلکاردینے پر آمادہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی 32 جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ فوج کی نگرانی میں مردم شماری کروائی جائے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ فوج کی نگرانی میں مردم شماری کروائی جائے جبکہ وزیر اعظم نے بھی فوج کی نگرانی میں مردم شماری پر اتفاق کیا۔ سید قائم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری ہر حال میں ہونی چاہئے کیونکہ مردم شماری بہت ضروری ہے تاہم وزیر اعظم کو صوبوں کے لحاظ سے مرحلہ وار مردم شماری کروانے کا مطالبہ کیا ہے، 25مارچ کو اجلاس میں اپنے تحفظا ت پیش کریں گے ۔سی سی آئی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مردم شماری ایک ہی وقت میں ہو گی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ مشکلات کے باوجود مردم شماری کروانے پر زور دیا اور مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں بھی وفاق سے مطالبہ کیا جلد از جلد مردم شماری کروائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور سندھ میں مہاجرین بڑی تعداد میں موجود ہیں.

Read 400 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto