آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا عید سادگی سے منانے کا فیصلہ

پیر, 26 جون 2017 00:55

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور آئل ٹینکر حادثے میں جاں بحق افراد کے غم زدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فوج عید سادگی سے منائی گی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ عید کے موقع پر غمزدہ پاکستانیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور سربراہ پاک فوج نے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ انہوں نے پوری قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم متحد ہوکر بہت جلد تمام چیلنجز پر قابو پائیں گے۔

Read 142 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto