شہریار خان کوبھارتی ہم منصب کافون ، پاکستانی ٹیم، صحافیوں اور شائقین کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی

منگل, 01 مارچ 2016 17:45

لاہور : چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے بھارتی ہم منصب نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور پاکستانی ٹیم، صحافیوں اور شائقین کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ کے بیان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین بی سی سی آئی نے پاکستانی ہم منصب کو یقین دہانی کرائی کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے دھرم شالہ میں ہونے والے میچ کے دوران بی جے پی کی مرکزی حکومت پاکستانی شائقین ، کھلاڑیوں اور صحافیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے گی ۔
واضح رہے کہ ہماچل پردیش حکومت نے پاک بھار ت میچ کیلئے سیکیورٹی دینے سے معذوری ظاہر کی تھی اور اس حوالے سے وزیر اعلیٰ نے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھا تھا۔

Read 451 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto