(ن)لیگ پر ثبوت نہ دینے کا الزام لگانے والے ثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں، مریم نواز

پیر, 10 جولائی 2017 17:14

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ شریف فیملی پر ثبوت نہ دینے کا الزام لگانے والے ثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی پر ثبوت نہ دینے کا الزام لگانے والے آج سپریم کورٹ میں شریف فیملی کے کاروبار کی 1960 سے اب تک کے ثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں۔

واضح رہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی ہے جب کہ جے آئی ٹی نے 62 دن تک تحقیقات کی جس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف، ان کے تینوں بچے، داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ ایس ای سی پی، نیب،  ایف بی آر اور نیشنل بینک کے سربراہان بھی پیش ہوئے۔

Read 312 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto