بھارت نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاک بھارت میچ کیلئے فول پروف سیکیورٹی دینے کا اعلان کر دیا

جمعہ, 04 مارچ 2016 18:43

نئی دہلی : بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاک بھارت میچ کیلئے مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہناتھاکہ 19مار چ کو دھرم شالا میں ہونے والے پاک بھارت میچ کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے پیرا ملٹری فورسز تعینات کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ پیراملٹری فورسز ہماچل پردیش کے وزیرداخلہ کے مطالبے پر مرکزی حکومت کی جانب سے  فراہم کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پہلے آئی سی سی قومی ٹیم کی سیکیورٹی کی ذمہ داری لے پھر ٹیم کو بھارت بھیجا جائے گا۔خط میں پی سی بی نے آئی سی سی کو بھارت میں قومی ٹیم کو ممکنہ سیکیورٹی خد شات سے بھی آگا ہ کیا۔

Read 241 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto