وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

ہفتہ, 12 اگست 2017 20:43

کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس کراچی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی ہے، وفد کی قیادت ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کی جب کہ وفد میں عامر خان، فیصل سبزواری، کنورنوید اور خالد مقبول صدیقی شامل تھے۔ اس سے قبل گورنرہاؤس سندھ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورگورنر سندھ محمد زبیر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں گورنر نے وزیراعظم کوسندھ میں انفرااسٹرکچرکی بہتری اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کی ترقی کیلیے مزید تعاون بڑھائے گی، کراچی کو معاشی سماجی ترقی دینے کا ویژن ہمارے ہی پاس ہے، سیاسی محاذ آرائی سے گریزکیا جائے۔ وزیر اعظم نے گورنر سے کراچی آپریشن پر پیش رفت اور کچھ روز سے جرائم کی وارداتیں دوبارہ بڑھنے کی خبروں سے متعلق استفسارکیا، جس پرگورنرسندھ نے بتایا کہ یہ درست ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی لہر دوبارہ شروع ہوئی ہے۔

Read 441 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto