چوہدری نثار کا سردار یعقوب کو (ن) لیگ کا قائم مقام صدر بنانے پر تحفظات کا اظہار

جمعرات, 17 اگست 2017 23:40

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان تعلقات میں دوریاں گہری ہوتی جا رہی ہیں جب کہ سابق وزیر داخلہ نے سردار یعقوب ناصر کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر بنانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں چوہدری نثار علی خان نے سردار یعقوب ناصر کو قائم مقام صدر بنانے پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار یعقوب ناصر کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر بنانے کا فیصلہ لاہور میں ہی کرنا تھا تو پھر پارٹی اجلاس بلانے کی کیا ضرورت تھی۔ انہوں نے ایک بار پھر شکوہ کیا کہ میاں نواز شریف نے میری بات نہیں مانی، کہتا رہا کہ اداروں سے لڑائی نہ لڑیں، ایک مرتبہ پھر پارٹی معاملات پر اعتماد میں نہیں لیا گیا بلکہ پارٹی صدارت کا میڈیا پر پہلے ہی اعلان کر دیا گیا۔
دوسری جانب اجلاس میں وزیر دفاع خرم دستگیرنے کہا کہ چوہدری نثارعلی ہمارے سینئر ہیں اور ان کی باتیں سنی جانی چاہیئں جب کہ ہمارے ہاں تاثر یہی تھا کہ آپ کی باتیں سنی جا رہی ہیں جب کہ وزیر ریلوے سعد رفیق نے بھی چوہدری نثار کے بیان کی حمایت کی۔

Read 96 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto