اسلام آباد، سستا بازار آگ کی لپیٹ میں، 500 سٹال جل کے خاکستر

بدھ, 23 اگست 2017 17:48

اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ نائن میں واقع سستے بازار میں لگی آگ سے 500 سے زائد اسٹالز جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں کچرے کے ڈھیر کو ٹھکانے لگانے کے لیے آگ لگائی گئی تھی جس نے تیز ہوا کے باعث وہاں لگے پرانے کپڑوں کے اسٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ 500 سے زائد اسٹالز جل کر خاکستر ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیاجب کہ شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں کے علاوہ سرکاری اور نجی کمپنیوں کے واٹر ٹینکر بھی منگوائے گئے، امدادی ٹیموں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ اس موقع پر وہاں موجود ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے میڈیا کو بتایا کہ شکر ہے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ کیسے لگی اس کی انکوائری بعد میں ہوگی، تاہم ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ آگ ایک اسٹال میں یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے کے باعث لگی۔ دوسری جانب سستا بازار کے تاجروں کا کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کا عملہ اطلاع ملنے کے باوجود تاخیر سے پہنچا جس کی وجہ سے آگ نے شدت اختیار کی۔ اسلام آباد کے میئر شیخ انصر سستا بازار پہنچے تو شہریوں اور تاجروں نے ان سے امدادی ٹیموں اور فائربریگیڈ کے جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچنے کی شکایت کی جس پر میئراسلام آباد نے انہیں تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔ سستا بازار میں لگنے والی آگ کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ایس پی آئی نائن لیاقت نیازی معاملے کی تحقیقات کریں گے۔

Read 313 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto