یوسف رضاگیلانی کی شہباز تاثیر کے اہل خانہ کو مبارک باد،امید ہے حیدر گیلانی کو بھی جلد بازیاب کرا لیا جائے گا :سابق وزیراعظم

منگل, 08 مارچ 2016 19:50

کراچی : سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے شہباز تاثیر کی بازیابی پرانتہائی خوشی کا اظہار کیاہے اور کہاہے کہ شہباز تاثیر کے بعد حیدر گیلانی کو بھی جلد بازیاب کرایا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق یوسف رضاگیلانی نے سابق گورنر سلمان تاثیر کے اہل خانہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور اس دوران انہوں نے تمام اہل خانہ کو اس خوشی موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بیٹے کی گمشدگی کادکھ کیاہوتا ہے یہ آپ اور میں سمجھ سکتے ہیں،آپ نے اس عرصے کا بڑی بہادری سے مقابلہ کیا۔یوسف رضاگیلانی نے شہبازتاثیرکی بازیابی کے موقع پر کہاکہ حیدر گیلانی کو بھی جلد بازیاب کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازتاثیرکی بازیابی میں سیکیورٹی ایجنسیوں کاکردار قابل تحسین ہے
واضح رہے کہ یوسف رضاگیلانی کے بیٹے کو 2013میں اغواءکیا گیاتھا ،انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو بھی جلد بازیاب کرا لیا جائے گا ۔

Read 339 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto