انتخابات سے قبل ووٹر فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کا فیصلہ

بدھ, 11 اکتوبر 2017 17:03

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات سے قبل ووٹرز فہرستوں کی تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز اگلے ماہ سے ہوجائے گا۔ الیکشن کمیشن نے ووٹرز فہرستوں کی نظر ثانی اور تصدیقی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نظرثانی کی مہم اگلے ماہ نومبر سے شروع ہوگی اور اپریل 2018 تک جاری رہے گی۔ گھر گھر ووٹرز کی تصدیق اور نئے ووٹرز کے اندراج پر ایک ارب روپے خرچ ہونگے۔ عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے الیکشن کمیشن کو پہلی سپلیمنٹری گرانٹ مل گئی ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے شماریات بلاکس کی مکمل تفصیلات مانگ لی ہیں اور صوبائی الیکشن کمشنرز سے مردم شماری میں حصہ لینے والے عملے کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

Read 296 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto