مسلم لیگ (ن) نے آج پاکستان کی عدلیہ پر دوسری بار حملہ کیا، عمران خان

جمعہ, 13 اکتوبر 2017 15:08

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے آج پاکستان کی عدلیہ پردوسری بار حملہ کیا اوریہ سب نوازشریف کی کرپشن بچانے کیلئے کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آج پاکستان کی عدلیہ پر دوسری بار حملہ کیا اوریہ کا حملہ نوازشریف کی کرپشن کے 30 ارب روپے بچانے کیلئے کیا گیا ہے۔
عمران خان نے وزیر داخلہ احسن اقبال کے حوالے سے کہا کہ آج کے حملے کے بعد درباری احسن اقبال کا عدالت کے باہررینجرز سے متعلق ڈراما بھی سمجھ آیا جونیب جج کو غیرمحفوظ کرنے کے لیے رچایا گیا تھا۔  عمران خان نے کہا کہ مسلم  لیگ (ن) ریاستی اداروں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، اب قوم اس کے خلاف تیار ہوجائے اور اپنے ریاستی اداروں کا دفاع کرے۔  اداروں کی تباہی کا مطلب ریاست کی تباہی ہے اوریہ شریفوں کا ایجنڈا ہے جسے قوم کوختم کرنا ہے۔

Read 214 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto