محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی۔ کراچی میں چھتری کا استعمال

بدھ, 09 مارچ 2016 17:39

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں جمعے سے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور بارشوں کا یہ سلسلہ اتوار تک برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ اس وقت مشرقی ایران پر سمندر میں موجود ہے، جو جمعرات کو پاکستان میں داخل ہوگا، جمعرات کی شام سے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارشیں شروع ہوجائیں گی جب کہ شہر قائد میں گہرے بادل چھاجائیں گے تاہم شہر میں بارش جمعے کو ہوگی۔

محکمہ موسیات کا کہنا ہے کہ بالائی فضاؤں میں ہوا کے کم دباؤ کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے جمعے کے روز بلوچستان کے ساحلی علاقوں اور کراچی میں شدید جب کہ ہفتے اور اتوار کو معتدل بارشوں کا امکان ہے۔

Read 530 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto