کرینہ کی سیف سے شادی کرنے کی واحد شرط

جمعرات, 10 مارچ 2016 13:36

کیا آپ جانتے ہیں کہ بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے شوہر سیف علی خان سے شادی کرنے سے پہلے کیا شرط رکھی تھی؟

اگر نہیں تو ہم بتائے دیتے ہیں کہ کرینہ کی وہ 'واحد' شرط یہ تھی کہ وہ ساری زندگی کام کریں گی۔

 

اپنی آنے والی فلم ’کی اینڈ کا‘ کی ایک تشہیری تقریب کے دوران کرینہ کپور کا کہنا تھا ’آج میں شادی شدہ ہوں اور بے حد خوش بھی، میں نے شادی سے قبل سیف کے سامنے صرف ایک شرط رکھی تھی کہ میں اپنی پوری زندگی کام کروں گی، پیسے کماؤں گی اور سیف کو میرا ساتھ دینا ہوگا‘۔

کرینہ اور سیف 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے، دونوں ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’اوم کارا‘، ’ٹشن‘، اور ’قربان‘ وغیرہ شامل ہیں

کرینہ کا مزید کہنا تھا کہ خواتین آج کسی شعبہ میں بھی مردوں سے پیچھے نہیں اور یہی ان کی طاقت ہے۔

کرینہ اس وقت فلم ’کی اینڈ کا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ ارجن کپور اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

’کی اینڈ کا‘ میں کرینہ ایک کاروباری خاتون کے طور پر جبکہ ارجن گھریلو شوہر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

فلم کے ایک پوسٹر میں ارجن کپور ہار (منگلستر) پہنے بھی نظر آئے جس پر کرینہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک بالکل نیا اور مختلف خیال تھا اور ارجن نے اسے بخوبی نبھایا۔

کی اینڈ کا‘ میں کرینہ اور ارجن کے ہمراہ اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن بھی مختصر کردار کرتے نظر آئیں گے۔

آر بالکی کی ہدایت میں بننے والی یہ فلم رواں سال یکم اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Read 1566 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto