پی اے ایف بیس بڈھ بیرپرحملے میں ملوث خاتون سہولت کارگرفتار

جمعرات, 10 مارچ 2016 14:43

سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے بیس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی سہولت کار کو گرفتارکرلیا ہے۔

کاؤنٹرٹرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاورکے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ برس بڈھ بیرمیں پی اے ایف بیس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی مدد اورانہیں اس کارروائی میں سہولیات فراہم کرنے والی ایک عورت کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتارعورت کا تعلق پشاور کے علاقے ٹیلہ بند سے بتایا جارہا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اس عورت نے پی اے ایف بیس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو ناصرف قیام و طعام کی سہولت فراہم کی بلکہ اس نے انہیں دستی بم بنانے کے لئے کیمیکل، اور دیگر سامان بھی لاکر دیا ۔ سی ٹی ڈی نے سہولت کار خاتون کو خفیہ مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ پی اے ایف بیس پر حملہ میں 29 افراد شہید جب کہ تمام حملہ آورہلاک ہوگئے تھے۔

Read 424 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto