واٹس ایپ میں کئی نئے فیچرز متعارف

جمعہ, 11 مارچ 2016 18:11

واٹس ایپ کے نئے فیچرز سے صارفین کو کافی مدد ملے گی جبکہ چند مسائل سے بھی نجات مل جائے گی۔

ان نئے فیچرز میں سب سے فائدہ مند نیا فوٹو شیئرنگ فیچر ہے اور اب اپنے فوٹو البم تک محدود رہنے کی بجائے صارفین ڈراپ باکس، گوگل ڈرائیو اور مائیکروسافٹ ون ڈرائیو میں محفوظ تصاویر کو بھی واٹس ایپ میں شیئر کرسکیں گے۔

بس ان پلیٹ فارمز کی ایپس آپ کے فون میں انسٹال ہونی چاہئیں۔

اسی طرح اب آپ دستاویزات کو بھی شیئر کرسکیں گے اور ای میل کی ضرورت باقی نہیں رہے گی تاہم دستاویزات کو بھیجنے کے لیے بھی گوگل ڈرائیو، ڈراپ باکس یا ایسی ہی دیگر سروسز کی ضرورت ہوگی۔

واٹس ایپ نے اپنی ویڈیوز کو بھی بہتر کیا ہے اور اب صارفین اسے دیکھتے ہوئے زوم ان بھی کرکے قریب سے اس کا معائنہ کرسکتے ہیں۔

دیگر فیچرز میں نئے مختلف رنگوں کے وال پیپرز اور تیکنیکی اپ ڈیٹ وغیرہ قابل ذکر ہیں جو آئی فون میں اسٹوریج اسپیس کو تحفظ دے گی۔

یہ فیچرز آئی او ایس اور اینڈرائیڈ فونز پر دستیاب ہیں بس صارفین کو واٹس ایپ ورژن کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا

Read 506 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto