نیب: رانا مشہود کے خلاف کمرشل پلاٹوں کو ہاﺅسنگ سکیم میں شامل کرنے کی تحقیقات

جمعہ, 11 مارچ 2016 20:12

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے صوبائی و زیر تعلیم رانا مشہود کے خلاف کمرشل پلاٹوں کا ہاﺅسنگ سکیم میں شامل کرنے کے معاملے میں بھی انکوائری شروع کردی۔ نیب حکام نے اس سلسلے میں ترقیاتی ادارہ لاہور سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے اس بات کی انکوائری شروع کی ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہور نے ماضی مین 3 قیمتی کمرش پلاٹ گلشن راوی سکیم میں شامل کردئیے تھے۔ نیب حکام نے اس سلسلے میں ترقیاتی ادارہ لاہور کو مراسلہ بھجوایا ہے کہ 37 کمرشل پلاٹوں کا ریکارڈ اور ایسے پلاٹوں کی منتقلی کے حوالے سے ایل ڈی اے کی تحریری پالیسی فراہم کی جائے تاکہ اس معاملے میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کا تعین کیا جاسکے۔ یاد رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے خلاف یوتھ فیسٹیول میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کے حوالے سے ایک انکوائری پہلے ہی نیب میں جاری ہے جس میں رانا مشہود اپنا ابتدائی بیان بھی قلمبند کراچکے ہیں۔

Read 511 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto