مہندر سنگھ دھونی شاہد آفریدی سے بڑا کپتان ہے :عامر سہیل

بدھ, 16 مارچ 2016 18:32

لاہور : قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی شاہد آفریدی سے بڑا کپتان ہے ،پاک بھارت میچ میں زیادہ پریشر بھارت پر ہو گا کیو نکہ ہو م گراﺅنڈ پر کھیلنے والی ٹیم پر ہمیشہ زیادہ پریشر ہوتا ہے ۔
نجی نیوز چینل کی سپیشل ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے عامر سہیل نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف شاہد آفرید ی کے اوپر آکر کھیلنے سے ٹاپ آرڈر بلے باز عمر اکمل زیرو پر آوٹ ہو گئے اور اب بھارت کے خلاف میچ میں عمراکمل کیے لیے پر فارم کرنا مزید مشکل ہو جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی جس طرح آج کھیلیں ہیں بڑی ٹیمیں اس طرح کھیلنے نہیں دیتیں اس لیے ایسی پر فارمنس کبھی کبھی دیکھنے کو ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کے صرف حوصلے کے ساتھ کھیلتے ہوئے میچ کو انجوائے کرنا ہے ،میچ کو انجوائے کرنے سے اس کا پریشر کم ہو جاتا ہے ۔عامر سہیل نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں ہوم کراﺅڈ کا پریشر بھارتی ٹیم پر ہو گا ،پاکستانی ٹیم کو چاہیے کہ میدان میں اترتے ہی اپنا باڈی لینگویج پازیٹو رکھے اور بھارتی ٹیم کے باڈی لینگو یج پر بھی نظر رکھے ۔

Read 291 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto