کراچی میں رینجرز چوکی کے قریب کریکر حملہ، 2 اہلکار زخمی

جمعہ, 18 مارچ 2016 15:53

کراچی: کورنگی کراسنگ سے ملحقہ رینجرز کی چوکی کے قریب کریکر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 2رینجرز اہلکارخمی ہو گئے۔

 کریکر حملے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور کورنگی جانے والی سڑک کو ٹریفک کیلے بند کر کے عینی شاہدین سے تفتیش کی جا رہی ہے۔وزارت داخلہ سندھ نے واقعے کانوٹس لیکر ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی جلد گرفتاری اور علاقے کی چیکنگ بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔خبر کے مطابق زخمی رینجرز اہلکاروں کی شناخت عبدالغفور اور کریم کے نام سے ہوئی ہے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا  تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے ۔

Read 206 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto