119رنز کا ہدف ،بھارت کے پاکستان کے خلاف 8اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر46رنز

ہفتہ, 19 مارچ 2016 22:17

کولکتہ : ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سب سے بڑے معرکے میں پاکستان کے119 رنز کے ہدف کے تعاقب میں  بھارت نے 8 اوورز میں 3 وکٹوں  نقصان پر46رنز بنا لیے ہیں جبکہ ویرات کوہلی13اور  یووراج سنگھ 9سکور کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کولکتہ کے  ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر118رنز بنائے ۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور روہت شرما صرف 10 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔ شیکھر دھون  بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 6 رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر پر کلین بولڈ ہوگئے ،سریش رائنا کو بھی محمد سمیع نے پہلی گیند پر کلین بولڈ کر دیا ۔

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا  تو پاکستانی اوپنرز نے اننگز کا آغاز انتہائی سست انداز میں کیا اور شرجیل خان 8 ویں اورر میں 38 کے مجموعی سکورپر 17 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ احمد شہزاد 28 گیندوں پر 25 رنز بنا کر بمرا کا شکار بنے ۔ کپتان شاہد آفریدی نے ایک دفعہ پھر قوم کو مایوس کیا اور 14 گیندوں پر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ دیگر بلے بازوں میں عمراکمل نے  22،شعیب ملک نے 26،سرفراز احمد  نے 8اور محمد حفیظ  نے 5رنز بنائے ۔بھارت کی جانب سے بمبرا ،نہرا ،جڈیجا ،پانڈیا  اور رائنا نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔واضح رہے کہ بارش کے باعث  میچ 18،18 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے ۔

Read 243 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto