ایم ایچ 370: موزمبیق سے ملنے والے ٹکڑے آسٹریلیا منتقل

پیر, 21 مارچ 2016 13:40

موزمبیق کے ساحل سمندر سے ملنےوالے ملبے کے دو ٹکڑوں کو معائنے کے لیے آسٹریلیا منتقل کر دیا گیا ہے، جو حادثے کا شکار ہونے والی پرواز فلائٹ ایم ایچ 370 کے ہو سکتے ہیں۔

ایک ملبے کا ٹکڑا امریکہ کے ایک غیرپیشہ ور کھوجی کو فروری میں ملا اور دوسرا ملبے کا ٹکڑا دسمبر میں جنوبی افریقہ کے ایک سیاح کو ملا ۔

مارچ 2014 کو ملائشیا ایئر لائنز کی کوالالمپور سے بیجنگ جانے والی پرواز ایم ایچ 370 لاپتہ ہوگئی تھی۔ لاپتہ ہونے والے طیارے میں 239 مسافر سوار تھے ۔

آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے

تصدیق کی ہے کہ انھیں اتوار کو موزمبیق سے ملنے والے ملبے کے ٹکڑے مل گئے ہیں اور ’ملائیشیا کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔‘

ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اس بات کا ’قوی امکان‘ ہے کہ موزمبیق سے بوئنگ 777 کا ملنے والا ملبہ ملائشیا ایئرلائنز کی حادثے کا شکار ہونے والی پرواز فلائٹ ایم ایچ 370 کا ہے۔

آسٹریلیا کی سربراہی میں سمندر میں طیارہ کی تلاش کی جا رہی ہے کیونکہ شبہہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثہ سمندر کے اس حصے میں ہوا ہے جوآسٹریلیا کے قریب ہے۔

بوئنگ کے ماہرین تفتیشی کام میں مدد دے رہے ہیں۔

جس جگہ سے یہ ٹکڑا ملا ہے وہ ملبے کے سمندری بہاؤ کے ساتھ مماثلت رکھتا ہے جو یہ شاید دکھا پائے کہ ایم ایچ 370 سے ٹوٹے پھوٹے حصے کس جگہ سے آئے جس سے حادثے کی ممکنہ جگہ کی نشاندہی ہو سکتی ہے

Read 278 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto