آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں لیکن ہمیں سیاسی مشورے دیتے رہتے ہیں، قائم علی شاہ

ہفتہ, 02 اپریل 2016 20:50

سکھر: وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری لندن میں زیر علاج ہیں لیکن ہمارے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ہمیں سیاسی امور پر مشورہ دیتے رہتے ہیں۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ جلسوں میں بلاول بھٹو ذرداری تقریر کریں یا آصف ذرداری  ایک ہی بات ہے ۔ عوام بلاول سے پیار کرتے ہیں اور ان کے لئے دھوپ میں بھی بیٹھے رہتے ہیں۔

قائم علی شاہ نے کہا کہ سابق صدر آصف علی ذرداری لندن میں  علاج کی غرض سے گئے ہیں ان کی طبیعت ابھی تک سنبھلی نہیں ہے لیکن ہمارے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اورجلد ہی اپنے ملک واپس آجائیں گے ۔آصف ذرداری ویڈیو لنک کے ذریعے سیاست کے حوالے سے مشورے بھی دیتےہیں اور ان ہی کے مشوروں سے ہی جماعتی امور  سرانجام دیتے ہیں ۔

Read 226 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto