کراچی ،تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے کارکنوں میں تصادم ،دونوں جماعتوں کے 5افراد زخمی

ہفتہ, 02 اپریل 2016 22:36

کراچی : کراچی کے علاقے فائیو سٹار چورنگی پر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے کارکنوں میں تصادم کے نیتجے میں 5افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فائیو سٹار چورنگی پر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پتھراﺅ کیا گیا ۔رہنماءپی ٹی آئی فیصل واڈا کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں نے ہمارے کیمپ پر حملہ کیا جس سے ہمارے 3کارکن زخمی ہوئے۔ایم کیو ایم نے گزشتہ ضمنی انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں پر حملہ کیا تھا ۔دوسری جانب ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ سب کو پتہ تھا کہ ہمارا حیدری میں جلسہ ہے اس لیے تحریک انصاف کے کارکنوں نے پہلے سے تیاری کر کے ہم پر حملہ کیا جس میں ہمارے دو کارکن زخمی ہوئے ہیں ۔

Read 254 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto