اداکاروں کو اب پہلے جیسی عزت نہیں ملتی، کرینہ کا شکوہ

ہفتہ, 02 اپریل 2016 22:51

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورکا کہنا ہے کہ پہلے اداکاروں کی بہت عزت کی جاتی تھی لیکن آج کل ان کی ویسی عزت نہیں رہی۔

ممبئی میں اپنی نئی فلم ’’کی اور کا‘‘ کی تشہیر کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرینہ نے شکوہ کیا کہ ماضی قریب میں مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بھی ترستے تھے لیکن اب اداکاروں کی ویسی عزت نہیں رہی جیسی پہلی کی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا استعمال نہیں کرتیں لیکن دوسرے اداکار اپنی ہر طرح کی تصویرں سوشل میڈیا پر ڈال دیتے ہیں۔

بالی ووڈ کی بیبو کا کہنا تھا کہ فلم کی تشہیر کافی مشکل کام ہے لیکن اب تشہیر کرنے کے نئے طریقوں سے اداکاروں پر بھی کافی فرق پڑا ہے۔ ہم اداکار ہیں سیاست دان نہیں جو کہ انقلاب برپا کرسکیں، ہم نے اپنی فلم میں ایک الگ کہانی دکھائی ہے اگر مداح اس سے سبق سیکھتے ہیں تو ٹھیک ہے اگر نہ بھی لیں تو بھی ٹھیک ہے۔

Read 632 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto