Print this page

میمو گیٹ سکینڈل پاک فوج اور نیو کلیئر اثاثو ں کے خلاف سازش تھی :افتخار چود ھری

جمعرات, 07 اپریل 2016 23:38

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چودھری نے کہاہے کہ میمو گیٹ سکینڈل پاک فوج اور نیو کلیئر اثاثوں کے خلاف سازش تھی ۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام ”جرگہ“میں گفتگوکرتے ہوئے افتخارچودھری نے کہا کہ میمو گیٹ سکینڈل پاک فوج اور نیو کلیئر اثاثو ں کے خلاف سازش تھی تاہم فوج اپنے عسکری اثاثہ جات کو سنبھالنا جانتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ فوج کا ادارہ پاکستان کے خلاف سوچ سکتا ہے نہ کام کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہامیرے ساتھ جو ہوا اس کے ذمہ دار فرد واحد پرویز مشرف تھے ،فوج نے وکلا تحریک کے دوران آئین و قانون کا ساتھ دیا ۔

Read 255 times