ہاکی فیڈریشن میں کم تنخواہ والے مستقل ملازمین کی ڈاﺅن سائزنگ کا عمل شروع

جمعہ, 08 اپریل 2016 16:35

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پیسے بچانے کا انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے کم تنخواہوں والے مستقل ملازمین کی ڈاﺅن سائزنگ کا عمل شروع کر دیا۔ہاکی فیڈریشن حکام نے بچت کرنے کیلئے ادارے کے 20 سے 25 ہزار تنخواہ لینے والے ملازمین کی ڈاﺅن سائزنگ کا عمل شروع کر دیا ہے اور اس کے برعکس کراچی سٹیڈیم میں بھاری تنخواہوں پر ایڈمنسٹریٹرتعینات کیے جا رہے ہیں ذرائعکا کہنا ہے کہ حکام نے ہاکی کلب آف پاکستان کے 4 مستقل ملازمین کو برطرف کر دیا ہے جبکہ مزید ملازمین کی برطرفی کیلئے کاغذی کارروائی پوری کی جارہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ہاکی فیڈریشن میں 20 سے 25 ہزارکے درمیان تنخواہ لینے والے ملازمین کی کثیر تعداد موجود ہے جن کو برطرف کیے جانے کا امکان ہے

Read 236 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto