گوگل ارتھ نے مصر میں خلائی مخلوق کا زمین دوز ٹھکانہ ڈھونڈھ نکالا

پیر, 11 اپریل 2016 10:32

ویسے تو کم ہی لوگ خلائی مخلوق پر یقین رکھتے ہیں اور اسے کچھ لوگوں کی ذہنی اختراع سمجھتے ہیں لیکن جیسے جیسے کائنات کے راز افشا ہورہے ہیں ان کا وجود بھی حقیقت لگنے لگا ہے اور اب تو کئی مایہ ناز ماہرین فلکیات بھی ایسی مخلوق کی موجودگی کو حقیقی سمجھنے لگے ہیں لیکن اب گوگل ارتھ  نے اچانک اپنے نقشوں کی تلاش کے دوران مصر کے صحرائی علاقے میں دو ایسی عمارتوں کا پتہ چلایا ہے جو انتہائی پراسرار ہیں جبکہ ماہرین اسے خلائی مخلوق کا زمین دوز ٹھکانہ قرار دے رہے ہیں۔

سائکنس دانوں کا کہنا ہے ویڈیو میں نظر آنے والی یہ عمارتیں  قاہرہ کے نزدیک واقع ہے، انریزی حرف تہجی وی (v) کی شکل کی یہ پراسرار عمارتیں کسی خفیہ فوجی اڈے سے مماثلت رکھتی ہیں تاہم اس کی اصل عمارت زمین کے نیچے موجود ہے، اس ویڈیو نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا رکھا ہے اور اسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے والے ٹیلر کا کہنا ہے کہ اگر ویڈیو میں نظر آنے والی عمارت کو مختلف آلارت کی مدد سے بڑا کرکے دیکھا جائے تو اس میں دو پراسرار قسم کے داخلی راستے نظر آرہے ہیں جو اس خفیہ زمین دوز بیس کی طرف جارہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ دلچسپ تصاویر ہیں لیکن اہم سوال یہ ہے کہ یہ عمارتیں ہیں کیا چیز تاہم ان سے کسی بیس کا ہی تاثر مل رہا ہے۔

Read 550 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto