پاکستان اور بھارت کے فنکاروں کے ساتھ فلم بناؤں گی، ریما

اتوار, 17 اپریل 2016 20:59

کراچی: بلاشبہ ٹیلی ویژن انڈسٹری نے پاکستان میں جو ترقی کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ، ہمارے ڈرامے دنیا بھر میں بے حد مقبول ہیں،اس کا کریڈٹ ہم اپنے نوجوان ڈائریکٹرز کو دے سکتے ہیں،فلم انڈسٹری کو بھی بحران سے نکالنے میں ہمارے ٹیلی ویژن کے لوگوں نے اہم کردار ادا کیا ہے لیکن ہمارے ملک میں جو فلمیں بن رہی ہیں وہ طویل دورانیہ کے ٹی وی ڈرامے ہیں جو فلم کا ماحول نہیں بناسکتے پاکستان میں فلم ڈرامہ بن گیا ہے۔

یہ بات ملک کی معروف ادکارہ ریما نے گزشتہ دنوں کراچی کے مقامی ہوٹل میں بات چیت کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا میں نے اس وقت فلم بنائی جب کوئی فلم بنانے کو تیار نہیں تھا،اس وقت ماحول فلم بنانے کا نہیں تھا،انھوں نے کہا میں جلد ہالی وڈ بالی وڈ اور پاکستان کے فنکاروں کے ساتھ مل کر ایک فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں، اس فلم میں بھارتی پاکستانی فنکاروں کو کاسٹ کروں گی میں نے پاکستان آمد سے قبل عمرہ ادا کیا اور پھر بھارت جاکر وہاں کے سپر اسٹارز سے ملاقاتیں کی ہیں۔

بھارت میں پاکستانی ٹی وی ڈرامے اور فلمیں بہت پسند کی جاتی ہیں،انھوں نے کہا میں دو سال بعد پاکستان آئی ہوں میرا پاکستان میں پندرہ روزہ قیام بے حد کامیاب رہا،انھوں نے کہا میں رمضان المبارک میں دوبارہ پاکستان آؤں گی مجھے ٹیلی ویژن کے پروگرام بطور میزبان فرائض انجام دیتے ہوئے لوگوں نے پسند کیا تھا رمضان کے خصوصی پروگرام کے لیے بطور میزبان پیشکش ہوئی ہے،میں نجی چینل سے رمضان ٹرانسمیشن کروں گی، ایک سوال کے جواب میںانھوں نے کہا میں امریکا میں رہتی ہوں لیکن میرا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے۔

Read 932 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto