ڈاکٹر عاصم نے سیاست سے توبہ کرلی

بدھ, 20 اپریل 2016 15:17

کراچی : ڈاکٹر عاصم نے سیاست سے توبہ کرلی۔تفصیلات کے مطابق عدالت میں پیشی کیلئے آئے ہوئے پیپلز پارٹی کے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر محمد عاصم نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ میری توبہ میں سیاست میں نہیں آﺅں گا۔یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ایک صحافی نے عدالت میں پیشی کے بعد ڈاکٹر عاصم سے سوال کیا کہ کیا دوبارہ سیاست میں آئیں گے جس پر سابق وزیر نے کہا کہ میری توبہ،میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ڈاکٹر عاصم نے ہاتھ جوڑ کر کہا میں سیاست سے دور ہی اچھا تھا۔صحافی کے اس سوال پر کہ کیا اسلام آبادجانے کا ارادہ ہے ڈاکٹر عاصم نے کہا میں نے وہاںکیوں جانا ہے؟ کسی کے ہڈیوں کا آپریشن کرنا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں ڈاکٹر عاصم کا کہناتھا کہ میں قید ہوں مجھے نہیں پتہ کہ کس نے کیا کیا ہے۔انہوں نے کہا پارٹی کی ذمہ دارایں ایمانداری سے نبھائیں۔پارٹی رہنما خاص مشن پر نہیں بلکہ رہنما خیریت دریافت کرنے آتے ہیں۔سعید غنی و دیگر سے ملاقات اسی سلسلے کی کڑی ہے

Read 267 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto