لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی

جمعہ, 22 اپریل 2016 14:25

کروڑ لعل عیسن میں زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی جن میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد شامل ہیں۔

لیہ کے نواحی علاقے کروڑلعل عیسن میں زیریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی گھر کے 8 افراد شامل بھی ہیں، جن میں 6 سگے بھائی اور ان کے 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے مٹھائی کے نمونے تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جہاں مٹھائی کی دکان سیل کر کے مالک کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں جب کہ 3 ملزمان گرفتارکرکے تھانہ فتح پورمیں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزشاہد نامی شخص نے بچے کی پیدائش پر خوشی میں اپنے قریبی رشتے داروں کو گھر پر دعوت دی اورمٹھائی کھلائی، مٹھائی کھاتے ہی متعدد افراد کی حالت غیر ہونا شروع ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے خوشی کے گھرمیں صف ماتم بچھ گئی تھی

Read 338 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto