نامعلوم افراد کی فائرنگ، پرویز خٹک کے مشیر سورن سنگھ ہلاک

ہفتہ, 23 اپریل 2016 11:52

بونیر کے علاقے پیر بابا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر سورن سنگھ ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سورن سنگھ کسی پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ پیر بابا بازار کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گئے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا مگر ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سورن سنگھ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ڈپٹی کمشنر بونیر کو فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سورن سنگھ وزیر اعلی پرویز خٹک کے مشیر براے اقلیتی امور تھے اور پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما تھے۔

 

 
Read 511 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto