سورن سنگھ کے قتل میں اہم پیش رفت، مسلم لیگ (ن) کے نائب تحصیل ناظم گرفتار

پیر, 25 اپریل 2016 11:41

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ پولیس نے مزید ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے شانگلا کے علاقے پورن میں کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر سورن سنگھ کے قتل کے شبہ میں ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا جس کا تعلق حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) سے بتایا جاتا ہے۔  پولیس کے مطابق ملزم عالم خان کو شانگلا سے گرفتار کیا گیا جس کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے اور وہ شانگلا کے علاقے پورن کے نائب ناظم بھی ہیں۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیرسردار سورن سنگھ کو ان کے آبائی گاؤں باچہ کلی پیر بابا میں گھر کے دروازے سے چند گز کے فاصلے پر قتل کیا گیا جس کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ان کے قتل کی ذمے داری قبول کی تاہم پولیس نے قتل کے 24 گھنٹے کے اندر بونیر سے 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا اور پولیس نے قتل کے الزام میں سوات سے تحریک انصاف کے  ڈسٹرکٹ کونسلر بلدیو کمار کو بھی گرفتار کیا جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Read 461 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto